لاہور(کرائم رپورٹر) وحدت کالونی میں صُلح کیلئے آئے مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے باعث بہن اور بھائی جاں بحق ہو گئے، مقتولین کی شناخت نعمان بٹ اور انوشہ بٹ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے پاکستان ٹائم کو بتایا کہ نعمان بٹ نے کچھ عرصہ قبل ملزم آفتاب کے بھائی کو قتل کردیا تھا،رات گئے آفتاب اور اس کا ساتھی ماجد صلح کے بہانے گھر آئے اور بہن، بھائی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ۔
یہ بھی پڑھیں : فرخ حبیب منظر عام پر آ گئے،پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کو الوداع