وہ معروف چٹ پٹی ڈش جس کا آدھے سے زیادہ پاکستانیوں نے کبھی ذائقہ ہی نہیں چکھا

وہ معروف چٹ پٹی ڈش جس کا آدھے سے زیادہ پاکستانیوں نے کبھی ذائقہ ہی نہیں چکھا

اسلام آ باد (وقائع نگار ) چینی ڈش کے طورپر پاکستان اور بھارت میں بھی یکساں مشہور چٹ پٹ ڈش نوڈلز جسے بچوں سمیت بڑے بھی کھانا پسند کرتے ہیں، ان سے متعلق گیلپ پاکستان نے دلچسپ سروے کیا ہے۔ گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق59 فیصد پاکستانیوں نے نوڈلز کا ذائقہ ہی کبھی نہیں چکھا ، وہ یہ بھی نہیں جانتے کہ اس کا ذائقہ کیسا ہوتاہے۔سروے نتائج میں دعویٰ کیاگیاہے کہ 39فیصد پاکستانیوں نے نوڈلزکو پسندیدہ ڈش قرار دیا اورکہا کہ وہ خوب شوق سے کھاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کی 25 یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کا انتخاب اور نگران وزیر اعلی محسن نقوی کا کردار، مخصوص مسلک کو نوازنے کے لیے اختیارات کا ناجائز استعمال عروج پر،پاکستان ٹائم نے دستاویزی ثبوت حاصل کر لیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں