انکار پر ایک شخص نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا

انکار پر ایک شخص نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا

وہاڑی (کرائم رپورٹر ) نائن الیون ڈبلیوبی میں شادی سے انکار پر ایک شخص نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا،پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تیزاب پھینکنے پر خاتون جھلس گئی جبکہ سڑک سے گزرنے والے دوبچے بھی تیزاب کی زد میں آئے جنہیںہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم خاتون سے شادی کا خواہشمند تھا، واقعے کے بعد شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:”آپ الیکشن کی فکر میں ہیں اور اِدھر ریاست ڈوب رہی ہے“مولانا فضل الرحمان نے سنگین خطرے کی نشاندہی کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں