فائیو جی کے اجراءکیلئے تیاری کا آغاز

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے فائیو جی کے اجراءکیلئے تیاری کا آغاز کردیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق سپیکٹرم نیلامی 10 ماہ بعد کروائے جانے کا امکان ہے، سپیکٹرم ریفارمنگ فریم ورک چند روز قبل فائنل کیا جاچکا ہے، مختلف بینڈوتھ میں تقریباً 300 میگا ہرڈز اسپیکٹرم کو یکجا کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مناسب قیمت سے تمام دستیاب سپیکٹرم کی نیلامی ممکن ہو سکے گی، نیلامی سے کروڑوں ڈالرز حکومتی خزانے کو مل سکتے ہیں، تمام ٹیلی کام کمپنیاں مناسب قیمت پر سپیکٹرم حاصل کرنے پر آمادہ ہیں۔سپیکٹرم نیلامی سے نیٹ ورک سے متعلق صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:لاکھوں پاکستانیوں کا ڈیٹا ہیکرز نے آن لائن فروخت کیلئے پیش کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں