لاکھوں پاکستانیوں کا ڈیٹا ہیکرز نے آن لائن فروخت کیلئے پیش کردیا

کراچی(ٹیکنالوجی ڈیسک)ہیکرز نے پاکستانی شہریوں کا ریسٹورنٹس میں استعمال ہونیوالے سافٹ وئیر سے ڈیٹاچوری کرلیا اوراسے انٹرنیٹ پرفروخت کیلئے پیش کردیاگیا ہے ، اشتہار میں بھی لوگوں کاذاتی ڈیٹا نمونے کے طورپر دکھاگیا۔ اشتہار کے ساتھ ہیی ہیکرز نے کہا ہے کہ ہم نے سینکڑوں ریسٹورنٹس کا کسٹمر ڈیٹا بیس ہیک کیا ہے جس میں کریڈٹ کارڈ نمبرز اور موبائل نمبرز کا ڈیٹا بھی موجود ہے، اس میں چھوٹے بڑے بیشتر ریسٹورنٹس موجود ہیں۔انٹرنیٹ پربرائے فروخت 22 لاکھ شہریوں کے ڈیٹاکی قیمت صرف دو بٹ کوائن یعنی تقریباً ایک لاکھ چوالیس ہزار ڈالر مانگی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں