پاکستان کی پہلی خلا باز نمیرہ سلیم اپنے خلائی سفر پر روانگی کے لیے تیار

اسلام آباد(نمائندہ خصوص) پاکستان کی پہلی خلا باز خاتون نمیرہ سلیم 5اکتوبر کو اپنے خلائی سفر پر روانگی کے لیے تیار ہیں، ان کے سفر کو خلائی تحقیق میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی موجودگی کی علامت قرار دیا جارہاہے جو قوم کے لئے اہم کامیابی ہے۔ نمیرہ سلیم کو خلائی سفر شروع کرنے پر حکومت پاکستان، وزیراعظم اور عوام کی طرف سے مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ نمیرہ سلیم پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہیں قطبین پر پہنچنے کا اعزاز بھی حاصل ہے،نمیرہ سلیم 21اپریل 2007کو قطب شمالی اور 8جنوری 2008کو قطب جنوبی میں پاکستان کا پرچم لہرا چکی ہیں جبکہ آئندہ ماہ وہ خلائی سفر پر روانہ ہونگی۔

یہ بھی پڑھیں:انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، نگران وزیر آئی ٹی

اپنا تبصرہ بھیجیں