انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، نگران وزیر آئی ٹی

اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، نگران وزیر آئی ٹی
”پاکستان ٹائم “کے مطابق نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹرعمر سیف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پاکستان موزوں ٹائم زون اور عالمی معیار کے آئی ٹی پروفیشنلز کا حامل ملک ہے۔عمر سیف کا سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک بھر میں ڈیجیٹلائزیشن اور مزید 2 لاکھ آئی ٹی پروفیشنلز کی تربیت کیلئے اقدامات شروع کرد ےہیں ۔آئی ٹی انڈسٹری کو زیادہ سے زیادہ مراعات و سہولیات کی فراہمی کا پیکج تیار کرلیا گیا ہے۔وزیر آئی ٹی عمر سیف نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری ڈالرز لانے اور لے جانے میں آزاد ہوگی ان کیلئےرکاوٹیں دور کررہے ہیں۔دنیا کی ساتویں بڑی مارکیٹ کی طلب پوری کرنے کیلئے موبائل فون مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے فروغ کیلئے اقدامات کا آغاز کررہےہیں۔آئی سی ٹی سیکٹر میں امریکہ سمیت عالمی سرمایہ کاری کیلئے راہ ہموار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میںکتنے موبائل فون تیار کرلئے گئے؟وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی نے دعویٰ کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں