پاکستان میںکتنے موبائل فون تیار کرلئے گئے؟وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی نے دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملکی سطح پر موبائل فون تیار کرنے والے یونٹس نے اب تک 5 کروڑ موبائل فون تیار کرلیے ہیں۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے 33 موبائل یونٹ تیار کرنے والوں نے مجموعی طور پر 5 کروڑ موبائل تیار کرلیے ہیں۔ساتھ ہی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ موبائل فونز کی ملک میں تیاری سے 40 ہزار نئی ملازمتوں کی جگہ بھی بنی۔رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ موبائل یونٹس نے کتنی مدت اور کب سے لے کر کب تک 5 کروڑ موبائل فون تیار کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں