کپڑوں کے معروف برینڈ پر سیل کے دوران خواتین میں جنگ چھڑ گئی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد میں خواتین کے کپڑوں کے معروف برانڈ ”سفائر“ کی لگائی جانے والی سستے لان کی سیل کے موقع پر خواتین کے درمیان ہونے والی لڑائی نے سٹور کو میدان جنگ میں بدل دیا ،کپڑے پہلے کون لے گا؟ خواتین کی تکرار، لاتوں، مکوں اور گھونسوں میں بدل گئی،سٹور میدان جنگ بن گیا، خواتین کے مرد رشتہ دار بھی لڑائی میں کود پڑے، بلا تفریق ایک دوسرے پر خوب جوتے برسائے، اسی دوران ایک شخص پستول نکال کر لڑائی میں کود پڑا، جسے سٹور انتظامیہ نے قابو کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ہنڈائی اور کیا کمپنی نے 92 ہزار گاڑیاں واپس منگوا لیں،پریشان کن وجہ بھی سامنے آ گئی
”پاکستان ٹائم“کے مطابق فیصل آباد میں معروف برینڈ پر سیل پر کپڑے لینے کے لیے خواتین آپس میں لڑ پڑیں جبکہ خواتین کی لڑائی میں مرد بھی آپس میں گھتم گھتا ہو گئے، واقعے میں 4 خواتین زخمی بھی ہوئیں۔جڑانوالہ روڈ پر شاپنگ مال میں واقع معروف برینڈ پر سیل کے دوران سستے کپڑے خریدنے پر خواتین جھگڑ پڑیں،ایک دوسرے کے بال نوچتی رہیں جبکہ اس لڑائی میں مرد بھی آپس میں تھپڑ اور گھونسے برساتے رہے۔اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، ویڈیو میں خواتین اور مردوں کو لڑائی کرتے اور اسلحہ لہراتے دیکھا جا سکتا ہے۔تصادم کے بعد برینڈ انتظامیہ نے پولیس بلالی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑائی کربے والے مرد اور خواتین کو منتشر کیا اور 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔بعدازاں ایک متاثرہ خاتون کے خاوند کی مدعیت میں 16 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کی جانب سے 6 نامزد اور 10 نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں