ہنڈائی اور کیاکمپنی نے 92ہزار گاڑیاں واپس منگوا لیں،پریشان کن وجہ بھی سامنے آ گئی

سیول(خصوصی رپورٹ)جنوبی کوریا کی دو کار ساز کمپنیوں ہنڈائی اور کیا نے الیکٹرانک پارٹس میں آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہونے کے بعد امریکہ سے لگ بھگ 92 ہزار گاڑیوں کو واپس منگوا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:”10منٹ چارجنگ اور 1500 کلو میٹر سفر“ٹویاٹا کمپنی کا ایسی گاڑی بنانے کا اعلان کہ تہلکہ برپا ہو جائے
رپورٹ کے مطابق کار کمپنی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کے ٹرانسمیشن آئل پمپ میں ایک برقی جزو مسئلے کی وجہ سے ہے جو زیادہ گرم ہونے کے بعد آگ پکڑ سکتا ہے۔کمپنیوں نے ان گاڑیوں کے مالکان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گاڑیوں کا معائنہ ہونے تک انہیں عمارتوں کے باہرپارک کریں۔یہ حالیہ برسوں میں ہنڈائی اور کیا کمپنی کی گاڑیوں میں آگ لگنے کے تازہ ترین واقعات ہیں۔کیا کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں 6 رپورٹس موصول ہوئی ہیں لیکن ابھی تک کسی حادثے یا زخمی کی اطلاع نہیں ملی ہے۔دوسری جانب ہنڈائی کمپنی نے بھی کہا ہے کہ اسے اس حوالے سے چار ایسی ہی رپورٹس موصول ہوئی ہیں تاہم اس معاملے کی وجہ سے اب تک کوئی حادثہ،چوٹ یا موت واقع نہیں ہوئی ہے۔ہنڈائی نے کہا کہ آگ لگنے کے خطرے کے علاوہ،گرمی سے ہونے والے نقصان کی وجہ سے گاڑیوں کے دوسرے کنٹرولرز بھی ناکام ہو سکتے ہیں۔ادھر امریکی نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن نے بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ مالکان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں گھروں سے باہر پارک کریں جب تک کہ اعلان شدہ گاڑیوں کی مرمت مکمل نہیں ہو جاتی۔ان کاروں کے مالکان سے ستمبر کے آخر میں رابطہ کیا جائے گا اور ان دونوں کار مینو فیکچررز کے نمائندے الیکٹرک آئل پمپ کو کنٹرول کریں گے اور ضرورت پڑنے پر اس کا معائنہ کریں گے اور اسے تبدیل کریں گے۔دونوں کار سازوں نے امریکی نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کو بتایا ہے کہ مشتبہ حصے کو مارچ سے بند کر دیا گیا ہے۔واپس منگوائی گئی ہنڈائی گاڑیوں میں 2023 ایلانٹرا، 2023 کونا، 2023 سوناٹا، 2023 ٹکسن، اور 2023 اور 2024 پالیسڈ شامل ہیں۔اس کے علاوہ Kia کی 2023 Soul، 2023 Sportage، اور 2023 اور 2024 Seltos کو واپس بلا لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ جولائی میں، ہنڈائی نے آسٹریلیا میں 13,500 سے زائد گاڑیوں کو انجن میں ممکنہ خرابی کی وجہ سے واپس بلانے کا حکم جاری کیا تھا۔ Hyundai اور Kia دو آزاد کار ساز کمپنیاں ہیں لیکن دونوںایک ہی موٹر گروپ کا حصہ ہیں، اور اس لیے اپنی کار کے بہت سے پرزے بانٹتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں