غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ میں حماس کے ساتھ ہونے والی زمینی لڑائی میں افسر سمیت مزید 5 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ٹائمز آف اسرائیل اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں برّی فوج کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 43 ہو گئی جبکہ دو درجن کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے بھی اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ 48 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی 25 سے زائد گاڑیاں مکمل تباہ کیں، دشمن کو ایک دن یا ایک گھنٹہ بھی سکون نہیں ملے گا، دشمن اپنی جارحیت کی قیمت چکائے گا، غزہ میں 160 سے زیادہ اسرائیلی فوجی اہداف کومکمل یا جزوی تباہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور میں جرائم پیشہ افراد کا راج