آئس لینڈ میں 24 گھنٹوں میں 1000 سے زائد زلزلے ،محکمہ موسمیات کا موقف بھی آگیا

آئس لینڈ میں 24 گھنٹوں میں 1000 سے زائد زلزلے ،محکمہ موسمیات کا موقف بھی آگیا


بلیو لیگون(فارن ڈیسک) آئس لینڈ کے بلیو لیگون میں 24 گھنٹوں میں ایک ہزار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد بلیو لیگون بھی بند کردیا گیا جس کا شمار دنیا کے خوبصورت مقامات میں ہوتا ہے، بلیو لیگون ایک آتش فشاں والا علاقہ ہے جہاں بڑی تعداد میں سیاح رخ کرتے ہیں۔ آئس لینڈ کے محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں میں 1400 کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4 اور اس سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ سب سے شدید زلزلہ 4.8 شدت کا تھا جو جمعرات کی دوپہر بلیو لیگون کے جنوب میں تقریبا ایک میل کے فاصلے پر واقع ایک پہاڑ کے مغرب میں محسوس کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور میں جرائم پیشہ افراد کا راج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں