جدہ (فارن ڈیسک ) سعودی عرب کے شہر محایل میں تینگاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد موقع پر جاں بحق اورپانچ زخمی ہو گئے۔ عرب میڈیا مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع اور ہلال احمر کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، امدادی ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو محایل، البرک، حلی اور القنفذہ کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی۔ ابتدائی طور پرحادثے میں مرنے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں : یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع