غزہ میں چند گھنٹوں کی جنگ بندی کے فیصلے پر پاکستان کا ردعمل بھی آگیا

غزہ میں چند گھنٹوں کی جنگ بندی کے فیصلے پر پاکستان کا ردعمل بھی آگیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )غزہ میں اسرائیل اور امریکہ کے چند گھنٹوں کی جنگ بندی کےبیان  پر پاکستان کا ردعمل بھی آگیا اور  ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ غزہ میں امن کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو کردار ادا کرنا چاہیے، ملٹری آپریشن میں ٹیکٹیکل وقفے انسانی امداد کے غزہ رسائی میں مددگار ثابت نہیں ہوسکتے، پاکستان غزہ میں مکمل جنگ بندی کا حامی ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ میں  ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا کہ بطور قابض طاقت اسرائیل کو چوتھے جینوا کنوینشن کا احترام کرنا چاہیے، ہم نے امریکہ کا غزہ میں چند گھنٹوں کی جنگ بندی کا بیان دیکھا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے نگران وزیراعظم کے دورہ ازبکستان سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ  وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے حل پر زور دیا، انہوں نے سمٹ کی سائیڈ لائن پر ازبکستان اور آذربائیجان کے صدور کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔  ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایسا ملک ہے جہاں آئین و قوانین مذہب پر عملدرآمد کی آزادی فراہم کرتے ہیں، پاکستانی قوانین اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتے ہیں، نگران وزیراعظم کا جمعہ کو پاکستان کی تارکین وطن پر پالیسی پر بیان بہت واضح تھا، نگران وزیراعظم نے کہا کہ ہم بارہا کہہ چکے ہیں ہمیں افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال پر تحفظات ہیں ، ہم بارہا اپنے تحفطات سے افغان عبوری انتظامیہ کو آگاہ کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چوہدری پرویز الٰہی کی مشکلات میں اضافہ،بیوی اور بیٹے کو بھی شکنجے میں کسنے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں