چوہدری پرویز الٰہی کی مشکلات میں اضافہ،بیوی اور بیٹے کو بھی شکنجے میں کسنے کا فیصلہ

لاہور(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے پرویز الٰہی کی اہلیہ اور بیٹے کو بھی شکنجے میں کسنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کی اہلیہ اور بیٹے پر اشتہاریوں کو پناہ دینے کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ملکی سلامتی کے خلاف اٹک جیسے حساس علاقے میں غیر قانونی افغانیوں کی پشت پناہی اور سہولت کاری سے متعلق ایف آئی اے کی تحقیقات میں چشم کشا انکشافات ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے مرکزی ملزم میجر(ر) طاہر صادق کی گرفتاری کے لئے آپریشن کا دائرہ کار وسیع کر دیا جب کہ طاہر صادق اوران کی بیٹی ایمان وسیم جلاو¿ گھیراو¿ کے متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں۔اس کے علاوہ پرویز الٰہی کی اہلیہ اور بیٹے پر اشتہاریوں کو پناہ دینے کا مقدمہ درج کرکے گرفتارکرنے کا فیصلہ کرلیا، طاہر صادق کے سمدھی، داماد اور خاندان کے افراد کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ میجر(ر) طاہر صادق کے خلاف اٹک کے ترقیاتی فنڈز میں اربوں کی خردبرد کا کیس حتمی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں