کوالمپور(فارن ڈیسک)ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے حماس کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ ہم کوئی بھی دھمکی قبول نہیں کریں گے، یہ امریکا کا یک طرفہ اقدام ہوگا جس کی کوئی حیثیت نہیں کیونکہ بطور رکن ہم صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں کی پاسداری کرنے کے پابند ہیں۔ پارلیمنٹ ہائوس سے خطاب میں وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا کہ ملائیشیا متفقہ طور پر فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھے گا اور ہم حماس پر کسی پابندی یا سزا کیلئے تیار نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے کا منصوبہ ،اسرائیل نے پناہ گزین کیمپوں پر حملے تیز کر دیے