ہسپتا ل سے لڑکی کی لاش کی موٹرسائیکل پر گھر منتقلی ڈاکٹروں کو بھاری پڑگئی، معطل کردیئے گئے

ہسپتا ل سے لڑکی کی لاش کی موٹرسائیکل پر گھر منتقلی ڈاکٹروں کو بھاری پڑگئی، معطل کردیئے گئے

اتر پردیش(فارن ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک نوجوان کی طرف سے مردہ بہن کی لاش کو ایمبولینس کی بجائے موٹرسائیکل پر گھر لے جانے پر مجبور کیے گئے جانے پردومتعلقہ ڈاکٹروں کو معطل کردیا گیا۔ لاش کی موٹرسائیکل پر منتقلی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ریاستی وزیر صحت اور ڈپٹی وزیر اعلی نے چیف میڈیکل آفیسر کو ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے ذمہ داریوں سے ہٹادیا۔چیف میڈیکل آفیسر کے مطابق 20سالہ لڑکی کو کرنٹ لگنے کی وجہ سے علاقے میں قائم کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کی جس کے بعد فیملی لڑکی کا پوسٹ مارٹم کیے بغیر ہی واپس لے گئی۔ ویڈیو میں دیکھاگیا کہ لڑ کی کے بھائی نے مردہ بہن کو بائیک پر بٹھایا اور اسے دوپٹے کے ساتھ خود سے باندھ لیا جبکہ مردہ بہن کو سہارا دینے کیلئے بائیک پر پیچھے کی جانب ایک اور بہن بھی بیٹھ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے کا منصوبہ ،اسرائیل نے پناہ گزین کیمپوں پر حملے تیز کر دیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں