سوشل میڈیا پر فلسطین کی حمایت کرنیوالی نوجوان فلسطینی لڑکی کو بھی اسرائیلی فوج نے گرفتار کرلیا

سوشل میڈیا پر فلسطین کی حمایت کرنیوالی نوجوان فلسطینی لڑکی کو بھی اسرائیلی فوج نے گرفتار کرلیا

یروشلم(فارن ڈیسک)واٹس ایپ پر فلسطینیوں سے ہمدردی کے الفاظ لکھنے پر 30سالہ فلسطینی خاتون کوبھی اسرائیلی فوج نے گرفتار کر لیا،یہ گرفتاری متعلقہ خاتون کے گھر سے عمل میں لائی گئی ۔ عرب میڈیا کے مطابق جب افسر نے گرفتاری کے وارنٹ کو پڑھنا شروع کیا اس وارنٹ میں خاتون پر حماس کی “دہشت گردی” کی حمایت کرنے کا الزام لگایا تھا۔ خاتون نے تمام الزامات سے انکار کرتے ہوئے بلند آواز میں چیخنا شروع کردیااور وہ زمین پر گرگئی،ایک فوجی اہلکار نے خاتون کو پکڑکر گھسیٹنے کوشش کی جبکہ ایک اہلکار نے اسے خاموش کرنے کوشش کی،قابل ذکر ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے میں ہفتوں سے بڑے پیمانے پر گرفتاری کی مہم چلا رہا ہے جن میں صحافی، سماجی کارکن اور عام شہری شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے کا منصوبہ ،اسرائیل نے پناہ گزین کیمپوں پر حملے تیز کر دیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں