غزہ کیخلاف کارروائی، اسرائیل کو ہونیوالے ممکنہ نقصان کے اعدادوشمار سامنے آگئے

غزہ کیخلاف کارروائی، اسرائیل کو ہونیوالے ممکنہ نقصان کے اعدادوشمار سامنے آگئے


یروشلم(فارن ڈیسک) وزارت خزانہ کے ابتدائی اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل جس جنگ میں لڑ رہا ہے اسے اس جنگ کی لاگت 200بلین شیکل میں پڑ رہی ہے،200بلین شیکل 51بلین ڈالر کے قریب بنتے ہیں،51بلین ڈالر کے ان اخراجات کا یہ تخمینہ اسرائیلی جی ڈی پی کے 10فیصد تک پہنچ جاتا ہے۔ اسرائیلی اقتصادی اخبار کالکالیسٹ نے وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا کہ اس تخمینے میں جنگ کا حساب 8سے 12ماہ تک جاری رہنے کا لگایا گیا ہے۔ یہ اندازہ اس صورت میں ہے جب جنگ غزہ تک محدود رہے اور اس میں لبنان کی حزب اللہ یا ایران یا یمن کے حوثی شریک نہ ہوں،رپورٹ کے مطابق آدھی لاگت دفاعی اخراجات میں ہوگی جو تقریبا ایک بلین شیکل یومیہ ہے، محصولات کے نقصانات کی لاگت مزید 40اور 60 بلین شیکلز یعنی 10سے 15بلین ڈالر کے درمیان ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : ”تحریک انصاف کو بھی دعوت دیں “نواز شریف کو قریبی ساتھیوں کی تجویز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں