اسرائیلی وزیر کے غزہ پر ایٹم بم گرانے کے بیان پر سعودی عرب کا سخت ردعمل آگیا

اسرائیلی وزیر کے غزہ پر ایٹم بم گرانے کے بیان پر سعودی عرب کا سخت ردعمل آگیا

ریاض(نمائندہ خصوصی)اسرائیلی وزیر کے غزہ پر ایٹم بم گرانے کے بیان پر سعودی عرب کا سخت ردعمل آگیا اور اس بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ اس طرح کے بیانات اسرائیلی حکومت کے ارکان میں انتہا پسندی اور بربریت کو ظاہر کرتے ہیں، اسرائیلی حکومت نے اپنے وزیر کو برطرف نہیں کیا بلکہ صرف معطل کیا، اسرائیل کا یہ اقدام انسانی، اخلاقی، مذہبی اور قانونی تقاضوں کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ”تحریک انصاف کو بھی دعوت دیں “نواز شریف کو قریبی ساتھیوں کی تجویز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں