وائیٹ ہاﺅس نے 300سے زائد امریکیوں کے غزہ چھوڑنے کی تصدیق کردی

وائیٹ ہاﺅس نے 300سے زائد امریکیوں کے غزہ چھوڑنے کی تصدیق کردی


واشنگٹن(فارن ڈیسک)وائیٹ ہاﺅس نے 300سے زائد امریکیوں کے غزہ چھوڑنے کی تصدیق کردی اور قومی سلامتی کے نائب مشیرجوناتھن فائنرنے یہ تصدیق ایک ٹی وی شو کے دوران کی تاہم اب بھی کئی امریکی شہری اس علاقے میں محصور ہیں۔ جوناتھن فائنر کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاﺅس کو یقین ہے کہ اب بھی کافی تعداد میں امریکی شہری فلسطین میں موجود ہیں، امریکی حکام حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کو چھڑانے کے لیے سخت محنت کررہے ہیں۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ تقریبا 400امریکی شہری اور ان کے اہلخانہ غزہ چھوڑنا چاہتے تھے جن کی کل تعداد ایک کے قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ”تحریک انصاف کو بھی دعوت دیں “نواز شریف کو قریبی ساتھیوں کی تجویز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں