متحدہ عرب امارات میں 22لاکھ روپے تنخواہ ، مخصوص فیلڈ میں کام کرنیوالوں کیلئے اچھی خبرآگئی

متحدہ عرب امارات میں 22لاکھ روپے تنخواہ ، مخصوص فیلڈ میں کام کرنیوالوں کیلئے اچھی خبرآگئی

ابو ظہبی(ٹیکنالوجی ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں ڈرون انڈسٹری میں کام کرکے شہری 30ہزار درہم ( 22لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) تنخواہیں حاصل کرسکتے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں تنخواہیں یقینی طور پر اچھی نظر آرہی ہیں، آپریٹرز کی ماہانہ 4800درہم سے 13700درہم کے درمیان آمدنی کا امکان ہے،یو اے وی (بغیر پائلٹ کے ہوائی گاڑی)کے انجینئرز 22000درہم سے25000درہم تک کی آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ انجینئرز اور مصنوعی ذہانت کی مہارت رکھنے والے افراد 25,000درہم سے کہیں زیادہ رقم حاصل کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ”تحریک انصاف کو بھی دعوت دیں “نواز شریف کو قریبی ساتھیوں کی تجویز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں