کھٹمنڈو (فارن ڈیسک ) نیپال زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھا جس کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد لقمہ اجل جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ۔ بتایاگیا ہے کہ زلزلے کا مرکز نیپال کے مغربی صوبے کا ضلع جاجر کوٹ تھا جبکہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ کئی عمارتیں منہدم اور پہاڑوں پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت میں ایک جج نے وکیل کودلچسپ پیشکش کردی