نئی دہلی (فارن ڈیسک )سپریم کورٹ کے ایک جج نے دوران سماعت بار بار مائی لارڈ اور یوور لارڈشپ کہنے پروکیل کو ایک دلچسپ پیشکش کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک کیس کی سماعت کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب جسٹس پی پی ایس نرسمہا دلائل کے بجائے چند الفاظ کی تکرار پر برہم دکھائی دینے لگے۔ وکیل نے جب جج کو مائی لارڈ اور یوور لارڈ شپ کہا اور ہر جملے کے بعد دہرانا شروع کیا تو ایک موقع پر جج نے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ٹوک دیا اور کہا کہ اگر آپ یہ الفاظ دہرانا بند کر دیں گے تو میں آپ کو اپنی آدھی تنخواہ دے دوں گا۔