انقرہ(سٹاف رپورٹر) ترکیہ نے ان پاکستانی سیاحوں کے لیے ای ویزا سروس متعارف کرادی جن کے پاس شینگن،امریکہ، برطانیہ، آئرلینڈ کے ویزا، یا رہائشی اجازت نامے ہیں۔ای ویزہ سروس سے سیاحوں اور کاروباری مسافروں کو ترک مشنز کا دورہ کیے بغیر اپنا ویزا حاصل کرنے کی آسانی ہوگی۔ متعلقہ ویزے رکھنے والے پاکستانی اگر ترکیہ کا ویزہ لینا چاہیں تو سرکاری ویب سائٹ پر جاکر متعلقہ فارم بھرنا ہوگا، اس کے بعدآن لائن ہی فیس ادا کریں ، آن لائن پراسیسنگ کے بعد وہ اپنا ای ویزہ ڈائون لوڈ کرسکیں گے ، ساتھ ہی ای میل بھی ہوجائے گا۔ اپنے سفر کے دوران کسی پریشانی سے بچنے کے لیے ای ویزہ کی کاپی اپنی الیکٹرانک ٹیب اور ایک پرنٹ کاپی بھی اپنے پاس رکھنی چاہیے ۔ پاکستان ٹائم کو دستیاب معلومات کے مطابق پاکستانی شہریوں کے لیے وزٹ ویزا فیس 60 ڈالر رکھی گئی ہےجو نہایت مناسب ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت میں ایک جج نے وکیل کودلچسپ پیشکش کردی