امریکی صد ر بائیڈن نے بھی غزہ میں جنگ عارضی طورپر روکنے کی خواہش ظاہر کردی

امریکی صد ر بائیڈن نے بھی غزہ میں جنگ عارضی طورپر روکنے کی خواہش ظاہر کردی

واشنگٹن (فارن ڈیسک ) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اسرائیل کو غزہ میں اپنی جنگ کو عارضی طور پر روکنا چاہیے،ایک یہودی خاتون کے سوال کے جواب میں صدر بائیڈن نے کہا کہ میرے خیال مین جنگ میں وقفے کی ضرورت ہے تاکہ یرغمالیوں کو نکالا جاسکے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ وقفہ قیدیوں کو رہا کرانے کا وقت ہوگا، اس وقفے کے دوران غزہ میں موجود تمام امریکی شہریوں کا انخلا بھی چاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ امریکی صدر کا یہ بیان وائٹ ہاس کے مقف میں تبدیلی ظاہر کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل نے غزہ کو چاروں طرف سے گھیرلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں