غزہ(فارن ڈیسک ) اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ کو چاروں طرف سے گھیرلیا گیا ہے اور اب بڑی کارروائی کریں گے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے بیان میں کہا کہ اسرائیلی افوج نے غزہ شہر کا محاصرہ مکمل کر لیا ہے، ہمارا مقصد حماس کی تحریک کو ختم کرنا ہے۔ ادھر حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ غزہ اسرائیل کے لیے جہنم ثابت ہوگا، اسرائیل کے مزید فوجی سیاہ تھیلوں میں واپس جائیں گے۔