واشنگٹن (فارن ڈیسک) امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب غزہ پر بمباری کے باوجود اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں دلچسپی رکھتاہے۔ امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب نے یقین دلایا ہے کہ وہ غزہ جنگ کے بعد بھی اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے میں دلچسپی رکھتا ہے،ادھر سعودی عرب نے غزہ کے متاثرین کیلئے عطیات جمع کرنے کی مہم کا بھی اعلان کیا جبکہ سعودی ولی عہد اور خادم حرمین شریفین نے مجموعی طورپر 50ملین ریال امداد کا اعلان کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : افغانیوں کو نکالنے پر اقوام متحدہ کا مطالبہ