قطر کی کاوشیں کامیاب، رفاہ کراسنگ غیرملکیوں اورغزہ کے زخمیوں کیلئےعارضی طور پر کھل گئی

قطر کی کاوشیں کامیاب، رفاہ کراسنگ غیرملکیوں اورغزہ کے زخمیوں کیلئےعارضی طور پر کھل گئی

قائرہ(فارن ڈیسک)رفاہ کراسنگ غیرملکیوں اور غزہ کے شدید زخمیوں کے لئے عارضی طورپرکھول دی گئی اور اس کی اوپننگ میں قطر نے ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق قطر کے رفاہ کراسنگ کے معاہدے کو یرغمالیوں کی رہائی سے منسلک نہیں کیا گیاتاہم اس معاہدے کے تحت غیر ملکی پاسپورٹ ہولڈرز اور کچھ شدید زخمی شہریوں کو غزہ سے باہر جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ ہوا ہے،زخمیوں کو نکالنے کے لیے مصر سے ایمبولینسزکا قافلہ رفاہ بارڈرکراسنگ کے راستے غزہ میں داخل ہوگئی ہیںاور شدید زخمیوں کو مصر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری ،فلسطینی شہدا کی تعداد 8400ہو گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں