غزہ پر اسرائیلی حملے، شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار 525 تک پہنچ گئی

غزہ پر اسرائیلی حملے، شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار 525 تک پہنچ گئی

غزہ(فارن ڈیسک)غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار 525 تک پہنچ گئی ہے، شہید ہونیوالوں میں 3ہزار 542 بچے اور2 ہزار 187 خواتین شامل ہیں۔ حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نےبتایاکہ اسرائیل کے جاری فضائی حملوں سے 21 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں، غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال الشفا میڈیکل کمپلیکس اور انکلیو کے شمالی حصے میں واقع مرکزی انڈونیشیائی ہسپتال میں بجلی کے جنریٹرکل تک ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے کام کرنا بند کر دیں گے ۔ترجمان نے مصر اور غزہ کی پٹی کے درمیان رفح کراسنگ کو مستقل اور مکمل طور پر کھولنے پر زور دیا تاکہ ایندھن، انسانی بنیادوں پر سامان اور طبی امداد کی آمد ممکن ہو سکے اور زخمیوں کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری ،فلسطینی شہدا کی تعداد 8400ہو گئی

Enter

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں