نیویارک (فارن ڈیسک ) غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف امریکہ میں بسنے والے یہودی بھی سراپااحتجاج ہیں اور ریلوے سٹیشن پر دھرنے کی وجہ سے نیویارک کا مرکزی ریلوے سٹیشن بند کردیاگیا۔
مظاہرین کے دھرنے کے باعث ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی اور نیویارک پولیس نے 200 مظاہرین کو گرفتار کرلیا، اس دوران مظاہرین فلسطینیوں کے لیے آزادی کے خلاف نعرے لگائے اور غزہ پر حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا، ادھرنے اور گرفتاریوں کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : یو این جنرل اسمبلی ،جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور