ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی کے بعد سعودی اقامے کی تجدید ہوسکتی ہے یا نہیں؟ سعودی محکمہ پاسپورٹ نے واضح کردیا

ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی کے بعد سعودی اقامے کی تجدید ہوسکتی ہے یا نہیں؟ سعودی محکمہ پاسپورٹ نے واضح کردیا

ریاض (نمائندہ خصوصی ) ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے ادا کیے بغیر اقامے کی تجدید ہوسکتی ہے؟ایک صارف کے استفسار پر سعودی محکمہ پاسپورٹ کی وضاحت آگئی ہے ، محکمہ پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ یہ بات سب تارکین وطن کو معلوم ہونا چاہیے کہ جرمانوں کی ادائیگی اور دیگر اعتراضات دور کیے بغیر اقامے کی تجدید نہیں ہو سکتی۔
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ اقامے کی تجدید کی کچھ شرائط ہیں ان میں اقامے کی تجدید کی فیس کی ادائیگی، تاخیر کی صورت میں جرمانے کی ادائیگی، ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانوں کی ادائیگی شامل ہے، اسی طرح ہروب رپورٹ والوں کے اقامہ کی بھی تجدیدنہیں ہوگی۔محکمہ پاسپورٹ کے سسٹم میں کارکن کی تصویر اور فنگر پرنٹس کا ریکارڈ ہونا بھی ضروری ہے۔ اگر اقامے کی تجدید میں فیملی کے ایسے افراد شامل ہوں جن کی عمر 15 برس سے زیادہ ہو تو ان کی تصویر اور فنگر پرنٹ کا ریکارڈ بھی سسٹم میں ہونا لازمی ہے۔اقامہ تجدید کراتے وقت کارکن کے پاسپورٹ کا موثر ہونا، سعودی عرب میں موجودگی بھی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یو این جنرل اسمبلی ،جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں