اسرائیل کے زمینی حملے بھی شروع، غزہ کا دنیا سے رابطہ کٹ گیا، وسیع پیمانے پر شہادتوں کا خدشہ

اسرائیل کے زمینی حملے بھی شروع، غزہ کا دنیا سے رابطہ کٹ گیا، وسیع پیمانے پر شہادتوں کا خدشہ

یروشلم(فارن ڈیسک ) اسرائیلی فورسز نے غزہ پر زمینی اور فضائی حملے شروع کر دیئے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر شہادتوں کا خدشہ ہے جبکہ مواصلاتی نظام مکمل تباہ ہونے سے غزہ کا دنیا بھر سے رابطہ مکمل کٹ گیا۔
فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی جوال کاکہناہے کہ اسرائیلی بمباری سے آخری بچنے والی انٹرنیشنل کیبل بھی تباہ ہوگئی ، طیاروں کے علاوہ ٹینکس اور توپوں کے ذریعے بھی بمباری کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے ہر طرف تباہی ہے۔
ادھراسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہگری نے کہا کہ غزہ میں زمینی آپریشن کا دائرہ بڑھا رہی ہیں، مختلف علاقوں میں شدید بمباری کی جائے گی، غزہ شہر کے لوگ اپنے گھروں سے جنوبی علاقوں کی طرف نقل مکانی کرلیں ۔

یہ بھی پڑھیں : یو این جنرل اسمبلی ،جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں