مسجدِ اقصی مسلمانوںکیلئے پابندی، یہودیوں کوعبادت کی اجازت مل گئی

مسجدِ اقصی مسلمانوںکیلئے پابندی، یہودیوں کوعبادت کی اجازت مل گئی

مقبوضہ بیت المقدس(فارن ڈیسک)اسرائیلی حکام نے یروشلم میں واقع مسجدِ اقصی کو مسلمانوں کے لیےعارضی طورپر بند کر دیا ہے جبکہ یہودیوں کو ممانعت کے باوجود عبادات کرنے کی اجازت دے دی جس کی مقبوضہ بیت المقدس کے محکمہ اسلامی اوقاف نےبھی تصدیق کردی۔ فلسطینی سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام نے مسلمانوں کے لیے مسجدِ اقصی کے تمام دروازے عارضی طور پر بند کر دیے ہیں، اسرائیلی پولیس افسروں نے قلعہ بند مسجد کے تمام دروازے اچانک بند کرنا شروع کر دیے اور مسلمانوں کا داخلہ مسجد اقصی میں روک دیا گیا جبکہ دوسری جانب یہودیوں کو عبادت کی مکمل اجازت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں کی نسل کشی پرعالمی برادری کی خاموشی شرمناک ،عرب پارلیمنٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں