نئی دہلی(فارن ڈیسک)بھارت کی مودی سرکار کے پلوامہ ڈرامے پر 14اکتوبر کو راہول گاندھی اور سابق گورنر مقبوضہ کشمیر ستیا پال ملک کی گفتگو سامنے آگئی جس میں ستیا پال ملک نے کہا کہ مودی نے پلوامہ کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا۔ سامنے آنیوالی گفتگو میں راہول گاندھی نے کہا کہ مودی نے مجھے شہدا کی میتیں لینے سے روکا اور ایئر پورٹ پر کمرے میں بند کرا دیا، مجھے روک کر پورے واقعے کو مودی نے سیاسی فوائد کے لیے استعمال کیا۔ اس پر ستیا پال ملک نے کہا کہ جب مودی کو بتایا کہ ہماری غلطی سے پلوامہ ہوا تو مجھے چپ رہنے کا حکم ملا، اجیت دوول اور راج ناتھ سنگھ نے بھی مجھے خاموش رہنے کا حکم دیا، بی جے پی نے جان بوجھ کر پلوامہ کا الزام سیاسی فائدے کے لیے پاکستان پر لگایا۔ سابق گورنر مقبوضہ کشمیر نے کہا کہ حملے کی اطلاع کے لیے کئی فون کیے لیکن مودی سرکار شوٹنگ میں مصروف تھا، مودی سرکار نے فوج کو مجبور کیا کہ وہ جہاز کے بجائے سڑک سے جائیں، پلوامہ میں استعمال ہونے والی خودکش گاڑی 10دن سڑکوں پر گھومتی رہی۔
یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں کی نسل کشی پرعالمی برادری کی خاموشی شرمناک ،عرب پارلیمنٹ