اسرائیلی حملے کے بعد مصر کا ردعمل بھی آگیا

اسرائیلی حملے کے بعد مصر کا ردعمل بھی آگیا

قاہرہ (فارن ڈیسک)غزہ سے ملحقہ شہر طابا میں میزائل حملے اور شہریوں کے زخمی ہونے کے بعد مصرکا ردعمل بھی آگیا ہے اور کہا ہے کہ میزائل لانچ کرنے کی منزل کا تعین ہونے کے بعد اس سے نمٹنے کے لیے تمام آپشنز دستیاب ہیں، مصر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ یادرہے کہ مبینہ طورپر اسرائیل سے فائر ہونیوالا یہ میزائل طابا ایمبولینس کی عمارت اور شہر کے مرکزی ہسپتال کی انتظامی رہائش گاہ پر لگا۔ بعدازاں اسرائیلی فوج نے وضاحت کی کہ اسے بحیرہ احمر پر مصر کے ساتھ اپنی سرحد کے قریب جمعہ کی صبح ایک سکیورٹی واقعے کا علم ہے،یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں کی نسل کشی پرعالمی برادری کی خاموشی شرمناک ،عرب پارلیمنٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں