اسرائیلی وزیر اعظم نے فلسطین میں جنگ جاری رکھنے کی دھمکی دے دی

اسرائیلی وزیر اعظم نے فلسطین میں جنگ جاری رکھنے کی دھمکی دے دی

یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے فلسطین میں اپنی فوج کی پرتشدد کارروائیاں جاری رکھنے کی دھمکی دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں فتح حاصل ہونے تک لڑائی جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ جتنے اسرائیلی حماس نے یرغمال بنائے ہیں ہم انہیں واپس لے کر آئیں گے۔اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا کہ حماس کو شکست ہو جائے گی تو اسرائیل غزہ کی پٹی کے تحفظ یا کسی بھی دیگر چیز کا ذمہ دار نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں حالیہ تنازع سے قبل اسرائیل غزہ کو ایندھن اور دیگر ممالک سے غزہ بھیجی جانے والی امداد کی نگرانی کرتا تھا۔ اب غزہ کے لیے نیا سیکیورٹی پلان تشکیل دیا جائے گا۔اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ پہلے حماس کے انفرا اسٹرکچر کو مکمل طور پر تباہ کریں گے اس کے بعد حماس کے بچے کھچے ٹھکانے ختم کرنے کے لیے فوجی آپریشن کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین کے حق میں بڑھتے مظاہرے،اسرائیل نے کئی ممالک سے اپنے سفارت خانے خالی کر دیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں