فلسطین کے حق میں بڑھتے مظاہرے،اسرائیل نے کئی ممالک سے اپنے سفارت خانے خالی کر دیے

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)مشرق وسطی میں فلسطینیوں کے حق میں بڑھتے مظاہروں کی وجہ سے اسرائیل نے مصر، اردن، مراکش، بحرین اور ترکیے میں سفارتخانے خالی کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں:مصر کے راستے غزہ آنے والی امداد پر حملہ نہیں کریں گے،اسرائیل کا اعلان
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر کے مختلف ممالک میں فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کرتے جارہے ہیں،ایسے میں اسرائیل نے مصر،اردن،مراکش،بحرین اور ترکیہ میں سفارت خانے خالی کر دیے،دوسری جانب اسرائیلی فوج کے خلاف لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے حملے بھی جاری ہیں اور کئی ٹھکانوں اور جاسوسی کے آلات کو نقصان پہنچا ہے جب کہ القسام بریگیڈ نے بھی اسرائیل پر 30 سے زائد راکٹ داغ دیے،فلسطینیوں کے حق میں کام کرنے والی تنظیموں نے عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر بھی حملے کیے جب کہ یمن کے قریب سے اسرائیل پرڈرون حملوں کی کوشش پینٹاگون نے ناکام بنا دی۔

یہ بھی پڑھیں:اماراتی طیارے میں بم کی اطلاع ،گوروں کی دوڑیں،ائیر پورٹ بند

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں