اسرائیل فلسطین معاملہ، جمائمہ گولڈسمتھ کا بیان آگیا

اسرائیل فلسطین معاملہ، جمائمہ گولڈسمتھ کا بیان آگیا

لندن (بیورورپورٹر ) غزہ پر اسرائیلی جارحیت اورمعصوم لوگوں کے قتل عام پر چیئرمین پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے کہا ہے کہ معصوم بچوں کو ہلاک یا معذور کرنے سے نہ تو یرغمالی بچائے جا سکتے ہیں، نہ ہی اس سے امن قائم ہو گا۔ سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں جمائما کاکہناتھاکہ غزہ پر بمباری اسی طرح مزید دہشتگردی لائے گی جیسے نائن الیون کے بعد عراق اور افغان جنگوں کی صورت میں سامنے آئی تھی، ان اسرائیلیوں کی بہادری کو خراج پیش کیا جو ان کے بقول اپنے رشتے داروں کو کھونے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف بول رہے ہیں۔ جمائما نے مطالبہ کیا کہ غزہ پر بمباری کے مخالفین کی بات بھی سنی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد،امریکہ نے ایک بار پھر ویٹو کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں