او آئی سی کی اسرائیل کی غزہ کے ہسپتال پر بمباری کی شدید مذمت

او آئی سی کی اسرائیل کی غزہ کے ہسپتال پر بمباری کی شدید مذمت

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق اعلامیہ میں اسرائیل کی غزہ کے ہسپتال پر بمباری کی شدید مذمت کی گئی۔او آئی سی نے اسرائیل کے حملے کو منظم ریاستی دہشتگردی اور جنگی جرم قرار دیا اور مطالبہ کیا جنگی جرائم میں ملوث عناصر کو سزا ملنی چاہیے۔او آئی سی نے غزہ میں فوری امداد پہنچانے کیلئے تمام راستے کھولنے کا مطالبہ بھی کیا۔اعلامیہ کے مطابق عالمی برادری اسرائیل کو انسانیت کیخلاف گھناونے جنگی جرائم کیلئے جوابدہ ٹھرائے۔او آئی سی نے غزہ کی آبادی کو بےگھر کرنے کے مطالبہ کو واضح طور پر مستردکردیا۔اقوام متحدہ فلسطینی عوام کیخلاف وحشیانہ جارحیت کےخاتمے کیلئے اقدامات کرے،او آئی سی نے عالمی برادری سے غزہ میں قتل عام روکنے کیلئے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق2ریاستی حل پر عملدرآمد یقینی بنایاجائے۔

یہ بھی پڑھیں:ترک صدر رجب طیب اردوان کی اقوام متحدہ اور میڈیا پر سخت تنقیدابhttps://www.pakistantime.com.pk/international/51362/

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں