روسی شہریوں پر یورپی ممالک داخلے پر بڑی پابندیاں عائد کر دی گئیں

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی کمیشن نے روسی شہریوں پر روس کی رجسٹرڈ گاڑیوں اور ذاتی سامان جیسے سمارٹ فونز،زیورات اور لیپ ٹاپ کے ساتھ یورپی ممالک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرپٹو کرنسی فراڈ میں ملوث 29 سالہ نوجوان کو 11ہزار 196 سال قید کی سزا سنا دی گئی

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی کمیشن نے روس کے خلاف پابندیوں کی قانون سازی کی توثیق کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ روسی رجسٹرڈ گاڑیوں کا استعمال کسٹم کوڈ کے تحت یورپی ممالک میں روسی ممنوعہ درآمدات کے زمرے میں آتا ہے چاہے گاڑی نجی یا تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کی گئی ہو،مذکورہ بالا فیصلے نے قانونی ماہرین کیا ہے ، یورپی قوانین کے مطابق یورپی ممالک میں روسی سامان کی درآمد یا منتقلی پر پابندی ہے جو کہ روس کے لیے خاطر خواہ آمدنی پیدا کرنے کا باعث بنتی ہو۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی این اے نے ریپ مقدمے میں غلط سزا بھگتنے والے شخص کو 7 سال بعد انصاف دلا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں