چین کے ڈسپلے پینلز کی پیداواری مالیت 360 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے ڈسپلے پینلز کی پیداواری مالیت 2022 میں 3 کھرب 60 ارب یوآن(تقریبا 50 ارب امریکی ڈالرز)سے تجاوز کر گئی جو عالمی مجموعی رقم کا 48 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چینی صدر کا انسانیت کے مشترکہ مستقبل پر مبنی معاشرے کو حقیقت کا روپ دینے پر زور
وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی(ایم آئی آئی ٹی) کے ایک عہدیدار یانگ شوڈونگ نے کہا کہ طلب کی کمی سے متاثر ہونے کے باوجود چین کی نئی ڈسپلے صنعت نے مضبوط لچک اور پر اثر مزاحمت کا مظاہرہ کیا ہے۔ یانگ نے ڈسپلے صنعت پر 2023 کی عالمی کانفرنس سے قبل ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 2022 میں پوری ڈسپلے صنعت کی پیداوار 490 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی جو مجموعی عالمی پیداوار کا 36 فیصد ہے۔ یانگ نے کہا کہ ایم آئی آئی ٹی نئی ڈسپلے صنعت میں جدت سازی کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے مالی مدد کو بحال کرے گا ، اسے ڈیجیٹل معیشت کے ایک کلیدی شعبے کے طور پر بیان کرے گا اور یہ عوامی خدمات کی حمایت کو بھی مضبوط بنائے گا۔ ڈسپلے صنعت پر 2023 کی عالمی کانفرنس 7 سے 8 ستمبر تک چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو میں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:دبئی ایئرپورٹ پر 2023 کی پہلی ششماہی میں مسافروں کی آمدورفت میں کتنا اضافہ ہوا؟جانئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں