چینی صدر کا انسانیت کے مشترکہ مستقبل پر مبنی معاشرے کو حقیقت کا روپ دینے پر زور

جوہانسبرگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ نے انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کے تصور کو حقیقت میں بدلنے کے اقدامات پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دبئی ایئرپورٹ پر 2023 کی پہلی ششماہی میں مسافروں کی آمدورفت میں کتنا اضافہ ہوا؟جانئے
چینی صدر نے ان خیالات کا اظہار برکس بزنس فورم 2023 میں ایک تقریر میں کیا جو چینی وزیر تجارت وانگ وین تاو نے پڑھ کر سنائی۔صدر شی نے خطرات اور چیلنجز پر قابو پانے،مشترکہ طور پر ایک بہتر دنیا کی تعمیر میں یکجہتی اور تعاون میں اضافے کے موضوع پر اپنی تقریر میں متنبہ کیا کہ اس وقت دنیا،ہمارے دور اور تاریخ میں ایسی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئیں تھیں جس سے انسانی معاشرہ ایک نازک موڑ پر آرہا ہے۔صدر شی نے پوچھا “کیا ہمیں تعاون اور انضمام کو آگے بڑھانا چاہیے یا صرف تقسیم اور محاذ آرائی کے سامنے جھک جانا چاہیے؟کیا ہمیں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے ملکر کام کرنا چاہیے یا پھر ایک نئی سرد جنگ کی کھائی میں چلے جانا چاہیے ؟کیا ہمیں خوشحالی،کشادگی اور جامع پن کو اپنانا چاہیے یا تسلط پسندانہ سوچ اور غنڈہ گردی کو اجازت دیدیں کہ وہ ہمیں دباو کا شکار کریں؟کیا ہمیں تبادلوں اور باہمی سیکھنے کے ذریعے باہمی اعتماد کو گہرا کرنا چاہیے یا اندھے ضمیر کو تکبر اور تعصب کی اجازت دینی چاہیے؟۔

یہ بھی پڑھیں:روس کا سکولوں میں طلبہ کو جنگی ڈرون چلانے کی تربیت دینے کا اعلان

چینی صدر نے کہا کہ تاریخ کے رخ کا تعین ہمارے انتخاب سے ہو گا،آج ہماری دنیا ایک مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرہ بن چکی ہے جس کے بڑے حصے میں ہماری بقا ہے،مختلف ممالک کے لوگ جس چیز کے منتظر ہیں وہ یقینی طور پر ایک نئی سرد جنگ یا ایک چھوٹا خصوصی بلاک نہیں ہے۔لوگ ایک کھلی،جامع صاف ستھری اور خوبصورت دنیا چاہتے ہیں جس میں پائیدار امن،عالمگیر سلامتی اور مشترکہ خوشحالی ہو۔ چینی صدر نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ دنیا،تاریخ اور ہمارے مجموعی مفادات بارے درست خیالات کو برقرار رکھیں،ہمیں سب کے لئے ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،استقامت،سخت محنت اور بڑی قربانیوں سے بہت سی ابھرتی ہوئی مارکیٹیں اور ترقی پذیر ممالک آزادی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اورہم جو کچھ بھی کرتے ہیں اس کا مقصد اپنی عوام کو بہتر زندگی فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جارجیا میں انتخابی نتائج پلٹنے کا مقدمہ،ڈونلڈ ٹرمپ بارے بڑی خبر آ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں