روس کا سکولوں میں طلبہ کو جنگی ڈرون چلانے کی تربیت دینے کا اعلان

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے ہائی سکول طلبہ کو جنگی ڈرون چلانے کی تربیت دینے کا اعلان کر دیا۔اعلان میں کہا گیا کہ ستمبر سے شروع ہونے والے نئی تعلیمی سال سے پروگرام پر عمل شروع کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:جارجیا میں انتخابی نتائج پلٹنے کا مقدمہ،ڈونلڈ ٹرمپ بارے بڑی خبر آ گئی

یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے تقریبا 18ماہ بعد وزارت تعلیم کی طرف سے شائع ہونے والے ایک پروگرام نے ظاہر کیا کہ روسی نوجوان ڈرونز کے فوجی استعمال کے ذرائع کے متعلق سیکھ سکیں گے۔ یا وہ کسی طرح ڈرون کے ذریعہ پوشیدہ مشنوں کا استعمال کرتے ہوئے جاسوسی کے مشن کو انجام دینا سیکھ سکیں گے،ان سکول طلبہ کو ڈرونز کی ٹھوس آزمائشی کارروائیاں کرنے اور دشمن کے ڈرون سے بچنے کے طریقے سیکھنے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔ یہ مشقیں بنیادی فوجی تربیت کے فریم ورک کے اندر 15سے 17سال کی عمر کے طالب علموں کو دی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں