ڈرائیور اور کنڈکٹر میں ہاتھا پائی،بس الٹ گئی ،3مسافر جاں بحق 18زخمی

چکوال (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈرائیور اور کنڈکٹر میں ہاتھا پائی کے دوران بس الٹ گئی ،3مسافر جاں بحق 18زخمی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بس حادثہ چکوال کے قریب پیش آیا ،ایک مسافر نے بتایا کہ بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کے درمیان دوران سفر کسی بات پر جھگڑا ہوا اور ہاتھا پائی شروع ہو گئی ،اسی دوران بس بے قابو ہو کر الٹ گئی ،حادثہ میں تین مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے جنیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس نے ڈرائیور اور کنڈکٹر کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔

یہ بھی پڑھیں : غریب عوام کو رمضان المبارک کا پہلا تحفہ،ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں