غریب عوام کو رمضان المبارک کا پہلا تحفہ،ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) غریب عوام کو رمضان المبارک کا پہلا تحفہ ،ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق رمضان المبارک کے آغاز سے پہلے ہی ایل پی جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں مجموعی طور پر 53 روپے فی کلو کا اضافہ ہوچکا ہے ، ایل پی جی کی قیمت 310 روپے تک جا پہنچی ہے ۔چیئرمین ایل پی جی ایسو سی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے بغیر ہی ایل پی جی کوٹہ ہولڈرز اور امپورٹرز نے گٹھ جوڑ کر کے ایک ہفتے میں ایل پی جی کی قیمت میں دوسری بار 30روپے فی کلو گرام کا بلاجواز اضافہ کیا ہے، سرکاری قیمت 257روپے فی کلو جبکہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں 310روپے فی کلو اور پہاڑی علاقوں میں 360 روپے فروخت کی جانے لگی،ملک بھر میں ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے، رمضان المبارک سے قبل بلیک مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : کون ہو گا صدر پاکستان !زرداری یا اچکزئی ،ووٹنگ شروع

اپنا تبصرہ بھیجیں