کون ہو گا صدر پاکستان !زرداری یا اچکزئی ،ووٹنگ جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا،14 ویں صدر کے انتخاب کے لیے قومی و صوبائی اسمبلیوں میںپولنگ کا عمل جاری ۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی ہال کا انتظام الیکشن کمیشن کے حوالے کردیا گیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے آج صبح ہی اسمبلی ہال کے دروازے بند کردیے گئے،صدارتی انتخاب کے لئے قومی اسمبلی ہال میں 2 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔صدارتی الیکشن کے پریزائیڈنگ افسر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے صبح 10 بجے انتخابی عمل کا آغاز کردیا۔ انہوں نے کہا کہ موبائل کے استعمال پر پابندی ہے، کوئی رکن موبائل فون استعمال نہیں کرے گا۔صدارتی الیکشن میں آصف علی زرداری کی پولنگ ایجنٹ سینیٹر شیری رحمان جبکہ سینیٹر شفیق ترین محمود خان اچکزئی کے پولنگ ایجنٹ ہیں۔ صدارتی امیدوار آصف زرداری اور محمود خان اچکزئی پولنگ سے قبل پارلیمنٹ ہاو¿س پہنچے جب کہ دیگر ارکان کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور صدارتی امیدوار آصف علی زرداری نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا، ان کے بعد اسحاق ڈار اور بلاول بھٹو زرداری نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلی خیبر پختونخوا کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

اپنا تبصرہ بھیجیں