عمران ریاض کی زمان پارک حملہ کیس میں ضمانت

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) زمان پارک حملہ کیس میں صحافی عمران ریاض خان کی ضمانت منظور کر لی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی ،جج نے زمان پارک حملہ کیس میں صحافی عمران ریاض کی ضمانت منظور کرلی۔ عمران ریاض کو 27 مارچ کو پولیس پر حملے اورتوڑ پھوڑ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : کون ہو گا صدر پاکستان !زرداری یا اچکزئی ،ووٹنگ شروع

اپنا تبصرہ بھیجیں