”پاکستانی خواتین نے ہر شعبے میں ذہانت کا لوہا منواہا “وزیراعظم کا خواتین کے عالمی دن پر تقریب سے خطاب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین نے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں اور ذہانت کا لوہا منوایا ہے ،اگر کوئی کمی ہے تو پالیسی کی سطح پر ہے ۔
خواتین کے عالمی دن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کو بااختیار کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں ،خواتین کو تعلیم اور تربیت کے وسائل مہیا کرنا ہونگے ،ہماری آبادی کا نصف حصہ عورتوں پر مشتمل ہے ،ترقی یافتہ ممالک میں خواتین کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں ،ہمیں بھی اپنی خواتین کو مواقع فراہم کرنا ہونگے تا کہ وہ اپنی صلاحیتوں سے ملک کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے رواں ماہ مزاکرات شروع

اپنا تبصرہ بھیجیں