سندھ ہائیکورٹ کا بھی مخصوص نشستوں پر اہم فیصلہ،صدارتی امیدوارزرداری کی مشکلات میں اضافہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے بھی مخصوص نشستوں کے کیس میں اہم مختصر فیصلہ سنا دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں فیصلہ کن ہونے کی صورت میں سندھ اسمبلی کی تین مخصوص نشستیں شمار نہ کی جائیں ۔عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ حکام کو 28مارچ کو حاضری کا نوٹس جاری کر دیا ۔مخصوص نشستوں پر عدالتی فیصلوں اور صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کی الیکشن کمشنر کو الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کے بعد صدارتی امیدوار آصف زرداری کی مشکلات میں اضافہ نظر آ رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ” صدارتی الیکشن ملتوی کیے جائیں “محمود اچکزئی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

اپنا تبصرہ بھیجیں